اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا،ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں …
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا ،مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا،ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایکریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے تاکہ قومی سطح پر ادویات کی حفاظت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ڈریپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے میچورٹی لیول 3 کے حصول کے لیے جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ کو ڈبلیو ایچ او میچورٹی لیول 3 تک لانے کا عمل تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈریپ کو جلد از جلد عالمی ادارہ صحت کے میچورٹی لیول 3 کے معیار تک پہنچایا جائے تاکہ پاکستان میں ادویات کی رجسٹریشن، نگرانی اور معیار کی جانچ کا نظام بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو ۔ڈریپ کی ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنائے گا بلکہ عالمی سطح پر اعتماد سازی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر صحت کو سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن سے پیش رفت بارے بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








