سنگاپور۔ 27 جون(اے پی پی) سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ تمام مسافر محفوظ رہے۔سنگاپور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے دائیں انجن میں لینڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی لگی۔ایک مسافر نے اس اگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی ڈالی۔ حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ …
سنگاپور ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے انجن میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، تمام مسافر محفوظ رہے

مزید خبریں
سنگاپور۔ 27 جون(اے پی پی) سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ تمام مسافر محفوظ رہے۔سنگاپور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے دائیں انجن میں لینڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی لگی۔ایک مسافر نے اس اگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی ڈالی۔ حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ طیارے میں عملے کے 19 ارکان سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ تمام افراد کو ایمرجنسی حکام نے بحفاظت نکال لیا۔ حکام کے مطابق مسافروں کو بعد میں دوسرے طیارے کے ذریعے میلان روانہ دیا گیا ہے۔








