سنگاپور کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

سنگاپور۔12ستمبر (اے پی پی):سنگاپور نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لئے 50 ہزار امریکی ڈالر کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، یہ امداد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے فراہم کی جائے گی۔ سنگاپور کی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ رقم "سنگاپور ریڈ کراس" (ایس آر سی) کی …

سنگاپور۔12ستمبر (اے پی پی):سنگاپور نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لئے 50 ہزار امریکی ڈالر کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، یہ امداد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے فراہم کی جائے گی۔

سنگاپور کی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ رقم "سنگاپور ریڈ کراس” (ایس آر سی) کی فنڈ ریزنگ مہم کے لیے ’’سیڈ منی‘‘ کے طور پر دی جائے گی جو گزشتہ ہفتے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شروع کی گئی تھی۔

ایس آر سی نے خود بھی 50 ہزار سنگا اپورین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ سنگاپور حکومت کی شراکت ایس آر سی کے 50 ہزار سنگا پورین ڈالر امداد کے عہد کو مزید تقویت دے گی تاکہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سنگاپور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید خبریں