سنگاپور ۔ 19 اگست (اے پی پی) سنگا پور کو آئندہ 100سال کے دوران سطح آب میں اضافہ کے نقصانات سے محفوظ کرنے پر 72 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنا ہوں گے،اس بات کا اظہار سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے سنگا پور کے قومی دن کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنگا پور کو آئندہ ایک صدی کے دوران …
سنگا پور کو سطح آب میں اضافہ کے نقصانات سے محفوظ کرنے پر 72 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنا ہوں گے، وزیر اعظم لی سین لونگ

مزید خبریں
سنگاپور ۔ 19 اگست (اے پی پی) سنگا پور کو آئندہ 100سال کے دوران سطح آب میں اضافہ کے نقصانات سے محفوظ کرنے پر 72 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنا ہوں گے،اس بات کا اظہار سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے سنگا پور کے قومی دن کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنگا پور کو آئندہ ایک صدی کے دوران سطح سمندر میں اضافہ کے نقصانات سے محفوظ کرنے کے لئے 72 بلین ڈالر سے زیادہ کا خرچہ آسکتا ہے اس سلسلے میں کاربن ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے جبکہ اونچی جگہ پر نئے ائرپورٹ ٹرمینل اور بندرگاہ کی تعمیر اور آف شور جزیروں کے درمیان رابطہ پلوں اور بندوںکی تعمیر درکار ہو گی۔سنگا پورین حکومت نے آئندہ دو سال کے لئے سنگا پور کے ڈرین سسٹم اور سیلاب سے بچائو کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 400 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت 2022 سے ریٹائرمنٹ کی عمر میں ایک سال کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 63 سال کر دے گی بعد ازاں 2030 تک اس کو بڑھا کر 65 سال کر دیاجائے گا۔








