سوئٹزرلینڈ میں پوسٹل بس میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنیوا ۔11مارچ (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ میں پوسٹل بس میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شنہو ا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سوئٹزرلینڈکے مغربی علاقے میں واقع کینٹن فریبورگ کے قصبے کرزرز میں پیش آیا ۔ زخمیوں میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کینٹونل پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں …

جنیوا ۔11مارچ (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ میں پوسٹل بس میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شنہو ا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سوئٹزرلینڈکے مغربی علاقے میں واقع کینٹن فریبورگ کے قصبے کرزرز میں پیش آیا ۔

زخمیوں میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کینٹونل پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔