سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا بارے قواعد ہونے چاہئیں تاکہ کسی اور پر ایسے بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں،شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے
سوشل میڈیا بارے قواعد ہونے چاہئیں تاکہ کسی اور پر ایسے بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں،شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا بارے قواعد ہونے چاہئیں تاکہ کسی اور پر ایسے بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں،شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منشیات کے کاروبار سے منسلک گرفتار ایک خاتون نے عدالت میں کہا کہ اس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کا نام لے،بعد میں خاتون کے وکیل نے وضاحت کردی تھی کہ اس نے کسی اور پرویز اشرف کا نام لیاہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر راجہ پرویز اشرف کا نام بنا دیا گیا،میرے سیاسی مخالفین نے بھی میرے پر گند اچھالنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کوئی قواعد ہونے چاہئیں تاکہ کسی اور پر ایسے بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں،شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔








