اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان سے تعلیم کے لئے مدد کی درخواست کرنے والے خواجہ سراء مہین محمد کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کردی۔ پاکستان بیت المال سے جاری بیان کے مطابق مہین محمد عرف ڈولفن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے انجیئرنگ کرنا چاہتی ہے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ …
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم سے تعلیم کے لئے مدد کی درخواست کرنے والے خواجہ سراء مہین محمد کو بیت المال سے تعلیمی اسکالرشپ فراہم کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان سے تعلیم کے لئے مدد کی درخواست کرنے والے خواجہ سراء مہین محمد کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کردی۔ پاکستان بیت المال سے جاری بیان کے مطابق مہین محمد عرف ڈولفن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے انجیئرنگ کرنا چاہتی ہے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ کسی بھی پبلک یونیورسٹی سے مہین محمد کی تعلیمی اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کرے گا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں انسانوں میں تفریق نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء معاشرے میں سب سے زیادہ نظر انداز طبقہ ہے جسکی فلاح و بہبود اور تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب ، ذات و پات اور جنس مستحق افراد کی خدمت میں دن رات کوشاں ہے۔ مہین محمد ملک بھر میں موجود دیگر خواجہ سراوں کے لئے بہترین مثال بن کر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے خواجہ سراوں کو معاشرے میں باعزت اور منفرد مقام حاصل ہوگا اور باعزت روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ پاکستان بیت المال نے اپنا اخلاقی فرض نبھاتے ہوئے خواجہ سراء کو باعزت نوکری فراہم کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کی عزت و نفس کا خیال کرتے ہوئے انکی مدد کرنا پاکستان بیت المال کا فرض ہے۔








