پشاور۔یکم اکتوبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے سول ایڈمنسٹریشن ( پبلک سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس ایکٹ 2019 )پر متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے اور ایک ہفتہ کے بعد مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجوزہ قانون کا حتمی مقصد عوام کو بہتر اور مو¿ثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سول انتظامیہ کو قانونی طریقہ کار فراہم کرنا …
سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ پر سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کافیصلہ،وزیراعلیٰ کی مشترکہ اجلاس منعقدکرنے کی ہدایت

مزید خبریں
پشاور۔یکم اکتوبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے سول ایڈمنسٹریشن ( پبلک سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس ایکٹ 2019 )پر متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے اور ایک ہفتہ کے بعد مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجوزہ قانون کا حتمی مقصد عوام کو بہتر اور مو¿ثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سول انتظامیہ کو قانونی طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔ مو¿ثر نظام حکمرانی اور عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے اداروں میں جوابدہی اوراحتساب کا عنصر لازمی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور محکموں کے اندر شفافیت یقینی بنانے کیلئے بھی تجویز کئے گئے اقدامات سے اصولی اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ موجودہ نظام میں شفافیت اور جوابدہی حکمرانی کے بنیادی ستون ہیںجن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیربلدیات شہرام خان ترکئی، ، وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیرقانون سلطان محمد خان، وزیر خوراک قلندر خان لودھی، چیف سیکرٹری سلیم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔








