کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1259 ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی سے 54400، دس گرام …
سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1259 ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی سے 54400، دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی سے 46628 روپے رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔








