اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن ( اے پی ایس اے) کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 24 قیراط سونے کی قیمت 67 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی تھی تاہم رواں ہفتہ کے آغاز پر 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے …
سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن ( اے پی ایس اے) کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 24 قیراط سونے کی قیمت 67 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی تھی تاہم رواں ہفتہ کے آغاز پر 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے قیمت 66 ہزار 800 روپے تک کم ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغاز پر عموماً سونے کی قیمت کم ہو جاتی ہے کیونکہ رمضان سے قبل ملک بھر میں شادیوں کاسیزن اپنے عروج پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو جا تا ہے تام رمضان کے شروع ہوتے ہی اس میں کمی ہوتی ہے۔








