سونے کی قیمت میں 1,200 روپے فی تولہ کمی

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,200 روپے کمی کے 4 لاکھ 66 ہزار 7 سو 62 روپے فی تولہ ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونا قیمت میں 1,200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 7 سو 62 روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,028 روپے کمی کے …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,200 روپے کمی کے 4 لاکھ 66 ہزار 7 سو 62 روپے فی تولہ ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونا قیمت میں 1,200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 7 سو 62 روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,028 روپے کمی کے بعد 401,201 روپے سے کم ہو کر 400,173 روپے ہوگئی۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 367,780 روپے سے کم ہو کر 366,838 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 8,361 روپے اور 7,168 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,456 ڈالر سے کم ہو کر 4,444 ڈالر ہو گئی۔