سوپانیڈا کیتھونگ آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ہیلسنکی۔10اکتوبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ سوپانیڈا کیتھونگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرکٹک اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔26 سالہ تھائی شٹلر سوپانیڈا کیتھونگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انڈونیشیا کی 22 سالہ شٹلر پتری کسوما وردانی کو شکست سے دوچار کیا۔ بی ڈبلیو …

ہیلسنکی۔10اکتوبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ سوپانیڈا کیتھونگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرکٹک اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔26 سالہ تھائی شٹلر سوپانیڈا کیتھونگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انڈونیشیا کی 22 سالہ شٹلر پتری کسوما وردانی کو شکست سے دوچار کیا۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر آرکٹک اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے فن لینڈ میں جاری ہیں ۔فن لینڈ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں تھائی لینڈ کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ سوپانیڈا کیتھونگ نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی 22 سالہ شٹلر پتری کسوما وردانی کو سٹریٹ سیٹس میں 17-21 اور 19-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔