سوڈان حکومت کی فوج کے سربراہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

خرطوم۔17جنوری (اے پی پی):سوڈان کی حکومت نے فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف اعلان کردہ امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اُردو کے مطابق سوڈان کی فوج سے منسلک وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا کے غلط فیصلے کو غیر جانبداری کا دعویٰ کرتے ہوئے درست قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ نسل کشی کرنے والوں کی حمایت …

خرطوم۔17جنوری (اے پی پی):سوڈان کی حکومت نے فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف اعلان کردہ امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اُردو کے مطابق سوڈان کی فوج سے منسلک وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا کے غلط فیصلے کو غیر جانبداری کا دعویٰ کرتے ہوئے درست قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ نسل کشی کرنے والوں کی حمایت کے مترادف ہے ۔ انہوں نے پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں انصاف اور شفافیت کی بنیادی اقدار کا فقدان ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نسل کشی کی ایک سازش کے خلاف سوڈانی عوام کا دفاع کر رہے تھے۔ سوڈانی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان 21 ماہ کی جنگ کے بعد یہ پابندیاں صرف الجھن اور انصاف کے کمزور احساس کا اظہار کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فوج پر سکولوں، بازاروں اور ہسپتالوں پر حملے کرنے اور خوراک کی کمی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

مزید خبریں