خرطوم ۔ 19 اگست (اے پی پی) افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 2ماہ سے جاری بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں گھر برباد کر دیئے۔ وزارت صحت کے مطابق 14 جون کے بعد سے تقریبا 1 سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالیہ بارشوں سے سوڈان کے18میں سے 16صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں …
سوڈان میں بارشوں سے 46 ہلاک

مزید خبریں
خرطوم ۔ 19 اگست (اے پی پی) افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 2ماہ سے جاری بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں گھر برباد کر دیئے۔ وزارت صحت کے مطابق 14 جون کے بعد سے تقریبا 1 سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالیہ بارشوں سے سوڈان کے18میں سے 16صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 14 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق متاثر ہونے والے گھرانوں کی تعداد 16 ہزار کے قریب ہے۔








