سوڈان میں رواں سال سونے کی پیداوار 13 فیصد اضافے سے 70 ٹن تک پہنچ گئی

خرطوم۔29دسمبر (اے پی پی):سوڈان کی وزارت معدنیات نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران ملک میں سونے کی پیداوار 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے جو مقررہ ہدف سے 13 فیصد زیادہ ہے۔شنہوا کے مطابق وزارت کے ذیلی ادارے سوڈانی منرل ریسورسز کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال کان کنی کے شعبے سے قومی خزانے کو 1.087 ٹریلین سوڈانی پاؤنڈ (1.8 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن …

خرطوم۔29دسمبر (اے پی پی):سوڈان کی وزارت معدنیات نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران ملک میں سونے کی پیداوار 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے جو مقررہ ہدف سے 13 فیصد زیادہ ہے۔شنہوا کے مطابق وزارت کے ذیلی ادارے سوڈانی منرل ریسورسز کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال کان کنی کے شعبے سے قومی خزانے کو 1.087 ٹریلین سوڈانی پاؤنڈ (1.8 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن حاصل ہوئی۔

وزیر معدنیات نور الدائم طحٰہ نے 2026 کے لیے کوششیں دوگنا کرنے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ کان کنی کے شعبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں نئے قومی منصوبوں کو شامل کیا جائے۔سوڈان زرمبادلہ کے حصول کے لیے بنیادی طور پر سونے کی برآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ ملک میں سونے کی پیداوار 2017 سے 2022 کے درمیان عروج پر رہی۔ سوڈان کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں سونا سوڈان کی سب سے بڑی نان آئل برآمد رہا جو کل نان آئل برآمدات کا 46.3 فیصد بنتا ہے جس کی مالیت 4.357 ارب ڈالر کی مجموعی برآمدات میں سے 2.02 ارب ڈالر تھی تاہم 2023 میں جنگ کے پانچ ماہ بعد سونے کی پیداوار کم ہو کر صرف دو ٹن رہ گئی جس کے بعد 2024 میں اضافہ ہو کر یہ 64 ٹن تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں