اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری وزارت کے سٹاف میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، اس حوالہ سے خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر جاری پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے افسر حماد شمیم کی فیس بک پوسٹ فیک ہے اور خبر …
سٹاف میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، اس حوالہ سے خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے، وزیر مملکت زرتاج گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری وزارت کے سٹاف میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، اس حوالہ سے خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر جاری پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے افسر حماد شمیم کی فیس بک پوسٹ فیک ہے اور خبر کل سے میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے کسی سٹاف میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی اور گریڈ 21 کے مذکورہ افسر سے تین دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔







