سٹاک مارکیٹ میں تیزی اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکامظہرہے،مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ میں پائیدارتیزی حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرسرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتمادکامظہرہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبرکے دورا 14.9 فیصد اضافہ ہوا،مئی 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں سٹاک مارکیٹ …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ میں پائیدارتیزی حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرسرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتمادکامظہرہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبرکے دورا 14.9 فیصد اضافہ ہوا،مئی 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں سٹاک مارکیٹ میں زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ 16 اگست 2019ء کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10ہزار500 پوائنٹس ( 36 فیصد) اضافہ ہواہے، گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں1362 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور9 ماہ میں پہلی مرتبہ انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکی۔