سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،نقدی اورموٹر سائیکل برآمدکرلی۔
سٹریٹ کرائمز میں ملوث2 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،نقدی وموٹر سائیکل برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،نقدی اورموٹر سائیکل برآمدکرلی۔
ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد یونس مجاہد ولد مجاہد سرائیکی اور محمد ثاقب ولد اللہ دتہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث تھے۔گرفتارملزمان نے 2اور 7اکتوبر کو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینی تھیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔








