اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی سربراہی میں کمیٹی وفاقی دارالحکومت، آزاد کمشیر اور گلگت بلتستان سے تارکین وطن کی شکایات کا جائزہ اور ان کا …
سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کے حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی سربراہی میں کمیٹی وفاقی دارالحکومت، آزاد کمشیر اور گلگت بلتستان سے تارکین وطن کی شکایات کا جائزہ اور ان کا حل کرے گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے چیئرمین زلفی بخاری، سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، منیجنگ ڈائریکٹر او ای سی، ڈائریکٹر جنرل بی ای اینڈ او ای، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، آئی جی پولیس اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیز وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ صوبہ پنجاب کے لئے کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ اس کمیٹی میں وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے علاوہ وفاقی وزارتوں سے متعلقہ وہی افسران اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے قائم کی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ کے علاوہ پنجاب اور دیگر کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کا حصہ ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے۔ بلوچستان کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔








