سٹیفانوس ،گیل مونفلس اور ٹوماس مخاچ شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل ائونڈ میں پہنچ گئے

شنگھائی ۔8اکتوبر (اے پی پی):یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ،فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس اور جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سٹیفانوس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں فرانس کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،فرانس کے گیل مونفلس نے تیسرے رائونڈ میں …

شنگھائی ۔8اکتوبر (اے پی پی):یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ،فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس اور جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سٹیفانوس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں فرانس کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،فرانس کے گیل مونفلس نے تیسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی جبکہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

منگل چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،فرانس کے گیل مونفلس نے بھی تیسرے رائونڈ کی رکاوٹ عبور کرلی ۔ انہوں نے ہم وطن حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو 6-7(7-9)،6-2 اور 1-6 سے شکست دی جبکہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔