اوٹاوا۔11فروری (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 25 فیصد محصولات کا جواب دیں گے ۔ یہ بات کینیڈا کے وزیر برائے اختراعات، سائنس اور صنعت فرانکوئس فلپ شیمپین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت کر رہا ہے اور ٹرمپ کے ٹیرف آرڈرز کی تفصیلات کا …
سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی محصولات کا جواب دیں گے، کینیڈا

مزید خبریں
اوٹاوا۔11فروری (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 25 فیصد محصولات کا جواب دیں گے ۔ یہ بات کینیڈا کے وزیر برائے اختراعات، سائنس اور صنعت فرانکوئس فلپ شیمپین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت کر رہا ہے
اور ٹرمپ کے ٹیرف آرڈرز کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جواب واضح اور پرعزم ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایلومینیم پر ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کے اعلانات پر دستخط کئے اور سٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کے لئے ڈیوٹی فری کوٹہ، چھوٹ اور استثنا ختم کر دیا۔








