اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وباءکے خلاف صحت کے شعبہ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو قرضوں کی فراہمی کی مقررہ حد میں 150 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کوووڈ 19 ری فنانس سہولت کے تحت اب ہسپتال اور طبی مرکز 500 ملین روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکتے ہیں جس کی شرح سود 3 …
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کورونا وباءکے خلاف صحت کے شعبہ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو قرضوں کی فراہمی کی مقررہ حد میں 150 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وباءکے خلاف صحت کے شعبہ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو قرضوں کی فراہمی کی مقررہ حد میں 150 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کوووڈ 19 ری فنانس سہولت کے تحت اب ہسپتال اور طبی مرکز 500 ملین روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکتے ہیں جس کی شرح سود 3 فیصد سالانہ جبکہ مدت پانچ سال تک ہو گی۔ قبل ازیں ایس بی پی نے قرض کی حد 200 ملین روپے مقرر کی تھی جس میں 150 فیصد یعنی 300 ملین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صحت کے شعبہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق آسان شرائط اور کم شرح سود کی ری فنانس سہولت کے تحت 11 مختلف ہسپتالوں اورطبی مراکز کو 2.2 ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ 23 دیگر ہسپتالوں اور طبی مراکز کی جانب سے 3.6 ارب روپے قرضہ کے حصول کی درخواستوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ کوویڈ 19 کے خلاف صحت کے شعبہ کو آسان شرائط اور کم تر شرح سود پر قرضوں کی فراہمی سے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں صحت کی سہولتوں میں نمایاں اضافہ اور مریضوں کے علاج معالجہ میں سہولت ہو گی جس سے وباءکے خلاف جاری جدوجہد کو مزید مو¿ثر بنانے میں مدد ملے گی۔








