سٹیٹ بینک نے ای پروسیسنگ سسٹمز کو کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای پی ایس پی ایل) کو الیکٹرانک منی انسٹیٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت ای ایم آئی صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس لائسنس کے اجراء کے ساتھ …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای پی ایس پی ایل) کو الیکٹرانک منی انسٹیٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت ای ایم آئی صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس لائسنس کے اجراء کے ساتھ کاروبار کرنے والے ای ایم آئیز کی تعداد پانچ ہو جائے گی جن میں نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ، فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ، سادہ پے پرائیویٹ لمیٹڈ، اختر فوئیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دو ای ایم آئیز یعنی ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ اور ہب پے پرائیویٹ لمیٹڈ آزمائشی آپریشنز کے مرحلے میں ہیں۔ دریں اثناء تین مزید ای ایم آئیز وائی اے پی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سیریسما پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹوکو لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور فی الحال وہ آزمائشی آپریشنز شروع کرنے کے لیے تنظیمی اور تکنیکی ڈھانچے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں