سٹیٹ بینک نے شارٹ میسجنگ سروس کے ذریعے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شارٹ میسجنگ سروس کے ذریعے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکا آغاز کر دیا ہے، نئے کرنسی نوٹ تمام متعلقہ کمرشل بینکوں کی شاخوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ آفسز پر دستیاب ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کیلئے بکنگ کا آغاز 19 مئی سے ہوا جبکہ 20 مئی سے موبائل شارٹ میسجنگ سروس …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شارٹ میسجنگ سروس کے ذریعے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکا آغاز کر دیا ہے، نئے کرنسی نوٹ تمام متعلقہ کمرشل بینکوں کی شاخوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ آفسز پر دستیاب ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کیلئے بکنگ کا آغاز 19 مئی سے ہوا جبکہ 20 مئی سے موبائل شارٹ میسجنگ سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراءبھی شروع ہو گیا ہے، یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سہولت سے فائدہ فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے 142 شہروں میں 1702 ای برانچز اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ آفیسز کے ذریعے اس حوالہ سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سروس کےلئے فی میسج 1.50 روپے مع ٹیکس کے اخراجات آئیں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا سمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہو گا۔ بھیجنے والے فرد کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور کوڈ کے مو¿ثر ہونے کا عرصہ لکھا ہوتا ہے، صارف شناختی کارڈ کی کاپی اور کوڈ دکھا کر متعلقہ بینک سے 10 روپے کے تین پیکٹ اور 50 اور 100 روپے کے ایک ایک پیکٹ لے سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply