اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کائونٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں کو بدھ 31 دسمبر 2025ء کو رات دس بجے تک اپنے اوقات کار میں توسیع کی ہدایت کی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے منگل کوجاری بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کائونٹر ادائیگی …
سٹیٹ بینک کی تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں کو 31 دسمبر تک اوقات کار میں توسیع کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کائونٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں کو بدھ 31 دسمبر 2025ء کو رات دس بجے تک اپنے اوقات کار میں توسیع کی ہدایت کی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے منگل کوجاری بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کائونٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ 31 دسمبر 2025ء کو رات دس بجے تک اپنے اوقات کار میں توسیع کریں۔
مزید برآں بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2025ء کو اپنی متعلقہ شاخوں کو اتنی دیر تک کھلا رکھیں جتنا وقت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز کے ذریعے سرکاری لین دین کے لیے منعقد کی جانے والی سپیشل کلیئرنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے درکار ہو۔ اس کے علاوہ بینکوں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بلا تعطل دستیاب رہیں۔








