سٹیٹ بینک کی روزگار سکیم کے تحت 237.211ارب روپے کے قرضوں کی منظوری

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی روزگار سکیم کے تحت اب تک237.211ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، سکیم کے تحت2949کاروباری اداروں اور ان کے ورکرز کے روزگار کو کووڈ۔19کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلئے قرضہ جات منظور کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اسی طرح کاروباری و صنعتی اداروں کو کووڈ۔19کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلئے ری …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی روزگار سکیم کے تحت اب تک237.211ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، سکیم کے تحت2949کاروباری اداروں اور ان کے ورکرز کے روزگار کو کووڈ۔19کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلئے قرضہ جات منظور کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اسی طرح کاروباری و صنعتی اداروں کو کووڈ۔19کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلئے ری فنانس سکیم کے تحت اب تک نجی شعبہ کے قرضوں کی 655.27ارب روپے کی اصل زر کی وصولیاں ایک سال کےلئے موخر کی گئی ہیں۔ مزید برآں مرکزی بینک نے 199.9ارب روپے کے دیگر قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی اجازت بھی دی ہے جس کے تحت2.5ارب روپے تک کے قرضوں پر1.5ملین روپے کی سہولت حاصل ہوگی۔ ایس بی پی نے ملک میں کووڈ19-کی وبا سے نمٹنے اور علاج معالجہ کی سہولتوں میں بہتری کےلئے کم شرح سود پر41ہسپتالوں کےلئے 7.99ارب روپے کے قرضہ جات کی بھی منظوری دی ہے جبکہ ملک کے 48مختلف ہسپتالوں نے11.77 ارب روپے کے قرضوں کےلئے درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ کووڈ۔19کے اثرات کو کم کرنے اور کاروباری اداروں میں کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ان کے روزگار کے تحفظ کےلئے ری فنانس کی عارضی سکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ملک بھر کے لاکھوں کارکنوں کو بے روزگاری سے بچایا گیا ہے۔