سپارکو نے خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت اور عملی اقدامات کو مضبوط بنانے کیلئے ’سپیس فور کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کر دیا

راولپنڈی ۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت اور عملی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے ’سپیس فور کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق اس اقدام کا مرکزی محور ’جیو اے آئی‘سے لیس ایک ماحولیاتی رسد گاہ ہے جو ایک ایسا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات …

آئی ایس پی آر

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی ۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت اور عملی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے ’سپیس فور کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق اس اقدام کا مرکزی محور ’جیو اے آئی‘سے لیس ایک ماحولیاتی رسد گاہ ہے جو ایک ایسا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کے لیے قابل عمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ پلیٹ فارم فضائی آلودگی کے عوامل (ایروسولز، سلفر آکسائیڈز، نائٹروجن آکسائیڈز)، گرین ہائوس گیسوں (کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین)، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی تغیرات، دریائوں کے نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی کرتا ہے۔ مزید برآں یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات بشمول سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سطح سمندر میں اضافہ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے جیسے واقعات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔خلائی اور زمینی حقائق کو یکجا کر کے ’سپیس فور کلائمیٹ‘ ٹھوس شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہو رہا ہے جو عالمی کوششوں کے عین مطابق پاکستان کے ماحولیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔