اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملہ اور ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق رکن اسمبلی شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔کیس کی سماعت منگل کو جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ …
سپریم کورٹ ،ایم پی اے جام مہتاب حملہ کیس میں سابق رکن اسمبلی شہریار شر اور بیٹے کی عبوری ضمانت منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملہ اور ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق رکن اسمبلی شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔کیس کی سماعت منگل کو جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملے کے دوران ظفر نامی شخص کو قتل کیا۔عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔








