اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار حسن آفریدی کو ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔حسن آفریدی کو منشیات سمگلنگ کے الزام پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت حسن آفریدی کے وکیل عمر …
سپریم کورٹ ، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار کی ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائر اپیل منظور،ملازمت پربحال کرنے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار حسن آفریدی کو ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔حسن آفریدی کو منشیات سمگلنگ کے الزام پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت حسن آفریدی کے وکیل عمر فاروق آدم نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر برطرف کیا گیا، جس کے سوا کوئی ٹھوس ثبوت یا مواد پیش نہیں کیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیا انٹیلی جنس رپورٹ کے علاوہ کوئی ٹھوس مواد تھا؟انٹیلی جنس رپورٹ پر مکمل طور پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ ایف سی اہلکار کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹ کے علاوہ کوئی قابلِ اعتماد شواہد موجود نہیں تھے، اس لیے برطرفی کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔عدالت نے حسن آفریدی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔








