اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،70 سال کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی،فاٹا کے عوام کی ملک کے آئینی اور …
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،70 سال کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،70 سال کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی،فاٹا کے عوام کی ملک کے آئینی اور سیاسی نظام میں شمولیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، پورے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ ن کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے،تمام رکاوٹیں عبور کرکے پاکستان کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔ ہفتہ کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے اس بل کی منظوری فاٹا کے عوام کو پارلیمان کی جانب سے جمہوری تحفہ ہے، پوری قوم اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو کو مبارک دیتے ہیں،انشااللہ آنے والے وقت میں مزید خوشخبریاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی،مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئینی،جمہوری اور انتظامی حقوق قبائلی عوام کو دے کر پاکستان کو مضبوط کیا ہے۔








