اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کے موقف کو درست قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ امپورٹ شدہ سٹیل رولرز میوٹیلیشن یا سکریپ کے زمرے میں نہیں آتے، اس لیے کسٹمز کی جانب سے …
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، محکمہ کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کا موقف درست قرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کے موقف کو درست قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ امپورٹ شدہ سٹیل رولرز میوٹیلیشن یا سکریپ کے زمرے میں نہیں آتے، اس لیے کسٹمز کی جانب سے اجازت دینے سے انکار قانون کے مطابق تھا۔یہ فیصلہ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کلکٹر آف کسٹمز کراچی کی دائر کردہ درخواست پر سنایا جو میسرز ایم ایم سٹیل سیالکوٹ کے خلاف تھی۔عدالت کے مطابق ایم ایم سٹیل نے جون 2022ء میں آئرن و سٹیل سکریپ کے طور پر مشین رولرز درآمد کیے اور بعد ازاں ان کی میوٹیلیشن کی درخواست دی۔ کسٹمز حکام نے یہ درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی کہ رولرز میوٹیلیشن کے لیے مجاز فہرست (Rule 592 of Customs Rules, 2001) میں شامل نہیں۔
ایم ایم سٹیل نے اس فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو حقائق و قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ رولرز نہ تو قواعد کی فہرست میں شامل ہیں اور نہ ہی میوٹیلیشن کے دائرے میں آتے ہیں۔ قانون صرف انہی اشیاء پر لاگو ہوتا ہے جنہیں قواعد 592 میں واضح طور پر درج کیا گیا ہے، اس فہرست میں کسی اضافی شے کی شمولیت کا اختیار عدالت کے پاس نہیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکشن 27A کے تحت میوٹیلیشن صرف انہی پرانی یا استعمال شدہ اشیاء کے لیے ممکن ہے جو فہرست میں شامل ہوں جیسے کہ پائپس، بارز، شیٹس، بیمز، جہاز کی پلیٹس، ٹائرز یا انڈسٹریل ان پٹس وغیرہ، رولرز ان میں شامل نہیں۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے یہ سمجھنے میں غلطی کی کہ رولرز غیر سروس ایبل ہونے کی وجہ سے سکریپ تصور کیے جا سکتے ہیں
حالانکہ خود امپورٹر نے انہیں سروس ایبل قرار دے کر میوٹیلیشن کی درخواست دی تھی۔سپریم کورٹ نے کسٹمز حکام کا فیصلہ بحال کر دیا اور ایم ایم سٹیل کی میوٹیلیشن کی درخواست کو مسترد کرنے کا حکم برقرار رکھا۔








