سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے کیے گئے اقدامات سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے کیے گئے اقدامات سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ بد ھ کو عدالت عظمی سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق ججز بلاک کے کانفرنس روم …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے کیے گئے اقدامات سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ بد ھ کو عدالت عظمی سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق ججز بلاک کے کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس مظہر عالم میاں خیل جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین بھی شریک تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان شریک ہوئے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے شروع میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش، کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاظت سے متعلق استفسار کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات اورملکی موجودہ حالات پر بریفنگ دی۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے اجلاس میں بتایا کہ ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروس چوبیس گھنٹوں کیلئے کھلی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا پرائیویٹ ہسپتالوں کوبھی لاک ڈاؤن کے دوران امور کی انجام دہی سے نہیں روکا گیا۔ البتہ نجی ہسپتالوں کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کو پورا کرتے ہوئے کام کر سکتے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے مستقبل کے حکومتی لائحہ عمل سے متعلق بھی اجلاس میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ شعبہ صحت کے عملے کو روزانہ کی بنیادوں تربیت دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جاتا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وینٹی لیٹرز ، ماسک اور دیگر بنیادی طبی ضروریات کا سامان خرید کر مختلف ہسپتالوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید لیبارٹریاں بنائی جارہی ہیں۔اس دوران چئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرین کیلئے ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کی مدد کیلئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ڈاکٹر ثا نیہ نشتر نے بتایا کہ مجموعی طور پراحساس پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ملین خاندانوں کو فی کس بارہ ہزار روپے دیے جائیں گے،امدادی رقم صرف بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومتی اراکین کا تفصیلی بریفنگ دینے پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بریفننگ کے بعد چیف جسٹس نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا امید ہے حکومت ملہک وبا کورورنا پر قابو پانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے گی۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا سپریم کورٹ کے حکم پرکورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات سے متعلق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے عدالت عظمی میں بدھ کو بریفنگ دی۔اٹارنی جنرل آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اورریلیف سے متعلق سپریم کورٹ کو تفصیلی بریفننگ دی ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں بریفننگ دینے کے بعد احاطہ عدالت سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کورونا وائرس کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی، ملک میں موجود صحت کی سہولیات اور قرنطینہ سینٹرز کے حوالے سے بریف کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات سے عدالت عظمی کو آگاہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کے ججز صاحبان حکومتی اقدامات اور حکومتی کام سے مطمئن ہیں۔