سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق شک کی بنیاد پرنیب کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق شک کی بنیاد پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق شک کی بنیاد پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا کہ وہ چند لوگوں کو اکٹھا کر کے بغیر کسی وجہ کے اداروں پر الزام لگا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اداروں پر حملہ بھی کیا کیونکہ انہیں اداروں کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔

Leave a Reply