سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اسد قیصر

اسلام آباد۔ 28 نومبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد سبزی منڈی کے قریب قائم شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔فیصلے کی روشنی …

اسلام آباد۔ 28 نومبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد سبزی منڈی کے قریب قائم شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔فیصلے کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ضروری قانون سازی کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ جو بھی لیگل ایشوز ہیں اس کو حل کیا جائے۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، فیصلہ پڑھ کر پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔