میڈرڈ۔1اکتوبر (اے پی پی):سپین کے جنوب مشرقی شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مرسیا کے میئر جوز بیلسٹا نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے اٹالیاس کے علاقے میں واقع مشہور ٹیٹر نائٹ کلب میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا …
سپین، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک

مزید خبریں
میڈرڈ۔1اکتوبر (اے پی پی):سپین کے جنوب مشرقی شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مرسیا کے میئر جوز بیلسٹا نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے اٹالیاس کے علاقے میں واقع مشہور ٹیٹر نائٹ کلب میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طور پر 7افراد کی نعشیں نکالی ہے تاہم ان لوگوں کی تلاش جاری ہےجو لاپتہ ہیں اور آتشزدگی کے وقت اس کلب کے اندر موجود تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔








