میڈرڈ۔16فروری (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 24ویں میچ میں ریال سوسیڈاڈا کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم بنالیا ۔ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم کو 1کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ونیسیئس …
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ کی 19 ویں فتح ،ریال سوسیڈاڈکو 1-4گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔16فروری (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 24ویں میچ میں ریال سوسیڈاڈا کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم بنالیا ۔ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم کو 1کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ونیسیئس جونیئر نے 2 جبکہ گونزالو گارسیا اور فیڈریکو ویلورڈ نے ایک، ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 19ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید بہتر بنالیا ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں سپینش لیگ لالیگا کی ٹاپ ٹیبل ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریال سوسیڈاڈ کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔
فاتح ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے 2 جبکہ گونزالو گارسیا اور فیڈریکو ویلورڈ نے ایک، ایک گول سکورکیا۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے واحد گول میکل اویرزبال نے میچ کے 21 ویں منٹ پر سکو کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 19ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ دفاعی چیمپئن بارسلونا 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔








