سپین کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر راؤل لوزان نے اعلان کیا ہے کہ سپین کو ورلڈ کپ جتوانے والے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے کے معاہدے میں 2032 تک توسیع کی جا رہی ہے۔شنہوا کے مطابق معاہدے میں اس توسیع کے بعد لوئس ڈی لا فوینٹے 2030 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی سپین کی قیادت کریں گے، جس کی مشترکہ میزبانی سپین، پرتگال اور مراکش کریں گے …
سپین کو ورلڈ کپ جتوانے والے کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے کا نیا معاہدہ، 2032 تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے

مزید خبریں
میڈرڈ۔17ستمبر (اے پی پی):سپین کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر راؤل لوزان نے اعلان کیا ہے کہ سپین کو ورلڈ کپ جتوانے والے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے کے معاہدے میں 2032 تک توسیع کی جا رہی ہے۔شنہوا کے مطابق معاہدے میں اس توسیع کے بعد لوئس ڈی لا فوینٹے 2030 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی سپین کی قیادت کریں گے، جس کی مشترکہ میزبانی سپین، پرتگال اور مراکش کریں گے جبکہ کچھ میچز لاطینی امریکامیں بھی کھیلے جائیں گے۔
راؤل لوزان نے ورلڈ فٹ بال سمٹ کے دوران بتایا کہ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ ان کی شاندار کارکردگی اور عوامی مقبولیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔لوئس ڈی لا فوینٹے 2022 کے ورلڈ کپ کے بعد لوئس اینریکے کی جگہ ہیڈ کوچ بنے تھے، جن کی زیر نگرانی سپین نے 2023 کی یوئیفا نیشنز لیگ، یورو 2024 اور رواں سال کا ورلڈ کپ جیتا ہے جہاں انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دی تھی۔
سپینش فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ لوئس ڈی لا فوینٹے گزشتہ 14 سال سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہیں اور ہم معاہدے کی تمام باریکیوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنا کیریئر یہی ختم کریں۔







