مریضوں کا تحفظ موثر نظام صحت کی بنیادی ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر محفوظ، معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مریض کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر محفوظ، معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مریض کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، طبی عملے کی استعدادِ کار میں اضافے اور جدید نظام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دل، ذیابیطس، کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے محفوظ اور مسلسل طبی نگہداشت ناگزیر ہے۔ مریضوں کا تحفظ صحت کے مثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے اور حکومت بلوچستان اس حوالے سے اقدامات کو مزید مثر بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور طبی عملے کو اپنی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔