ہامار۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی سپیڈ سکیٹر جارڈن سٹولز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپیڈ سکیٹنگ ورلڈ کپ میں پانچ طلائی تمغے جیت کر بہترین ویک اینڈ مکمل کرلیا جبکہ امریکا اور کینیڈا نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹیم پرسوٹ کے ورلڈ کپ ٹائٹلز اپنے نام کئے ۔شنہوا کے مطابق ناروے کے شہر ہامار میں جاری سکیٹنگ ورلڈ کپ میں 21 سالہ امریکی جارڈن سٹولز نے گزشتہ روزمزید …
سپیڈ سکیٹنگ ورلڈ کپ، جارڈن سٹولز نے پانچ طلائی تمغےاپنے نام کئے

مزید خبریں
ہامار۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی سپیڈ سکیٹر جارڈن سٹولز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپیڈ سکیٹنگ ورلڈ کپ میں پانچ طلائی تمغے جیت کر بہترین ویک اینڈ مکمل کرلیا جبکہ امریکا اور کینیڈا نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹیم پرسوٹ کے ورلڈ کپ ٹائٹلز اپنے نام کئے ۔شنہوا کے مطابق ناروے کے شہر ہامار میں جاری سکیٹنگ ورلڈ کپ میں 21 سالہ امریکی جارڈن سٹولز نے گزشتہ روزمزید دو فتوحات حاصل کیں، اس سے قبل وہ 500 میٹر، 1,000 میٹر اور 1,500 میٹر ریسز میں سونے کے تمغے جیت چکے تھے۔
مردوں کی دوسری 500 میٹر ریس میں جارڈن سٹولز نے پولینڈ کے ڈیمین زوریک کو محض 0.001 سیکنڈ کے فرق سے شکست دی، دونوں سکیٹرز نے 34.14 سیکنڈ میں ریس مکمل کی، جبکہ ان مقابلوں میں جاپان کے یوٹا ہیروسے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جارڈن سٹولز نے بعد ازاں اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے کیریئر کا پہلا ورلڈ کپ ماس سٹارٹ گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔ انہوں نے دو چکر باقی رہنے پر حریفوں سے سبقت حاصل کی اور بیلجیم کے اولمپک چیمپئن بارٹ سوئنگز اور اٹلی کے آندریا جیووانینی سے آگے رہتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
مردوں کے ٹیم پرسوٹ مقابلے میں امریکی ٹیم، جس میں کیسی ڈاسن، ایمری لیہمن اور ایتھن سیپوران شامل تھے، نے 3:40.28 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا اور مسلسل پانچویں بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔ اٹلی اور نیدرلینڈز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کے ٹیم پرسوٹ میں کینیڈا کی ازابیل وائیڈمین، ویلری مالٹیس اور ایوانی بلونڈن پر مشتمل ٹیم نے امریکا کو 0.09 سیکنڈ کے معمولی فرق سے شکست دے کر نہ صرف ریس جیتی بلکہ سیزن کی ورلڈ کپ ٹرافی بھی حاصل کر لی۔
جاپان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر مقابلوں میں جاپان کی یوکینو یوشیدا نے خواتین کی 500 میٹر ریس 37.65 سیکنڈ میں جیت لی جبکہ نیدرلینڈز کی بینٹے کیرک ہوف نے خواتین کے ماس سٹارٹ میں سولو بریک اوے کے ذریعے اپنی پہلی ورلڈ کپ فتح حاصل کی۔مکسڈ ریلے مقابلے میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیتا، میزبان ناروے دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جرمنی نے چوتھی پوزیشن کے ساتھ مجموعی ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔








