اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م نے محبت،امن اور برداشت کی تبلیغ کا درس دیا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ …
سپیکراور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مسیحی اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م نے محبت،امن اور برداشت کی تبلیغ کا درس دیا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالی کے برگزیدہ نبی اور بحثیت مسلمان ہمارے لیے وہ واجب لا حترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ملکی تعمیرو ترقی کے لیے مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے سب طبقات سے محبت کا پیغام دیا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی تعلیمات دنیا میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشعل راہ ہیں۔








