سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔
سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر ریاست منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن کو بھی مبارک باد دیتا ہوں جہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ڈاکٹر نجیب نقی قائد ایوان کی طرح ایک بڑے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی ہر یقین رکھتی ہے۔شہیدذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں،پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کا پارلیمانی نظام قائم کیا،حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں ،چاہتے ہیں ایوان کا ماحول اچھا رہے ۔سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن کی 7 بقیہ نشستوں پر جلد انتخاب ہوگا۔وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو اس موقع پر یہاں موجود ہیں۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔








