سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں، سیون بی اور سیون سی کی اصل حالت میں بحالی، ایم کیو ایم کی شرکت کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس منعقد ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں، سیون بی اور سیون سی کی اصل حالت میں بحالی، ایم کیو ایم کی شرکت کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس منعقد ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیون بی اور سیون سی پر تمام جماعتوں نے اتفاق کرلیا ہے، حلقہ بندیوں کے معاملے کو بھی فائنل کرلیا ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات بل میں شامل کرلئے گئے ہیں، ایم کیو ایم اپنے تحفظات قومی اسمبلی کے فلور پر بیان کرے گی، انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے تمام جماعتیں متفق ہوئی ہیں۔

Leave a Reply