اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، سب کی دعا ہے کہ یہ انتخابات وقت پر ہوں لیکن یہ انتخابات انجنیئرڈ نہیں بلکہ صاف اور شفاف ہونے چاہیئں۔ حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار …
سپیکر سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، سب کی دعا ہے کہ یہ انتخابات وقت پر ہوں لیکن یہ انتخابات انجنیئرڈ نہیں بلکہ صاف اور شفاف ہونے چاہیئں۔ حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے،1985ءکے بعد سب سے زیادہ قانون سازی اسی اسمبلی کے دور میں ہوئی ہے جبکہ پرائیویٹ ممبرز کے بل پاس کرنے میں بھی اس حکومت نے انتہائی فراغ دلی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے بلز پاس کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس پارلیمنٹ میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف ہمیشہ نازیبا زبان استعمال کی لیکن سینیٹ انتخابات کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دئیے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے بطور سپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔








