سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی ترقی میں سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے، سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آج کی کانفرنس سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی ترقی میں سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے، سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آج کی کانفرنس سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کی ترقی میں سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔ سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی سماجی اور فلاحی کاموں سے منسلک ہوں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ اور سماجی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم مل کر اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ سماجی تنظیمیں اور این جی اوز ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کے لئے ہر طرح کی قانون سازی کی جائے گی۔آئیں مل کر ملک کو اگے لے جانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے نفرتوں اور ظلم کو ختم کرنا ہے۔ ہمیں مظلوموں اور بے یار و مددگار افراد کی مدد کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔