سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے۔ اسپیکر …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ سپیکر نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں ان شہدا ءکی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا۔ اسپیکر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±ن کی پوری دنیا معترف ہے۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینگے۔