سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےسعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے ۔سعودی …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے ۔سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دلانہ مدد کی ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کےلیے تاثرات قابل تحسین ہیں۔مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین ہونے والا رابطہ خوش آئند ہے ۔پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے ۔دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سےدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔سعودی سفیر نے اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔نئے لیبر قوانین لاگو ہونے سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے سہولیات پیدا ہوں گی۔

مزید خبریں