اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کےلئے پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے مسائل کے حل کےلئے کمیٹی قائم …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کےلئے پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے مسائل کے حل کےلئے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح ہے، مسائل کے خاتمہ کےلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کےلئے کام کرنا ہو گا۔ سپیکر نے یقین دلایا کہ بلو چستان کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پرحل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے ضروری اقدامات کرے گی۔








