اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراءپرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی امور، عوامی ایشوز اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراءپرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی امور، عوامی ایشوز اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے تدارک کےلئے پارلیمان بہترین فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل کے حل کےلئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ضروری ہے۔








