اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں میں بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے سپیکر قومی اسمبلی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں میں بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے سپیکر قومی اسمبلی کے افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی کی منظوری کے لیے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی پاکستان اورافعانستان کے مابین تعلقات اور تجارتی سرگرمیوں کو فروع دینے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دونوں عمائدین نے اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھانے پر اتفاق کیا۔ اسپکر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروع کے لیے وزیر مذہبی امور کی کاوشوں کو سراہا۔








