اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرسے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ چن نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر چینی سفیر سے بات چیت کے کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونو ںدوست ممالک نے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چین کے سفیر یاﺅ چن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرسے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ چن نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر چینی سفیر سے بات چیت کے کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونو ںدوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے مو¿قف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے دوستی کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسائیہ ممالک بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کامنصوبہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








